حلیم عادل کی سالگرہ تقریب، سندھ حکومت کی جیل حکام سے جواب طلبی

  حلیم عادل کی سالگرہ تقریب، سندھ حکومت کی جیل حکام سے جواب طلبی

  

 کراچی(این این آئی) جناح ہسپتال میں زیر علاج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کی سالگرہ منائی گئی پی ٹی آئی رہنما شہزاد قریشی، آفتاب صدیقی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک اور پھولوں کا گلدستہ لے کر جناح ہسپتال آرتھوپیڈک وارڈ پہنچ گئے، جہاں حلیم عادل شیخ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے حلیم عادل شیخ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انکی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔سالگرہ کی تقریب اور ملاقاتوں کے سلسلے پر حکومت سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے ملاقاتیں کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

جواب طلبی 

مزید :

صفحہ آخر -