خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیس کی سماعت18مارچ تک ملتوی 

  خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیس کی سماعت18مارچ تک ملتوی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیگی رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی تاہم لیگی ایم این اے کرونا کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئے،درخواست گزار رانا تنویر کے وکیل محسن شاہنواز رانجھا بھی کرونا کا شکار ہوئے جس کے بعد محسن شاہنواز رانجھا کے معاون وکیل استدعا پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی۔ معاو ن وکیل نے استدعا کی کہ عدالت دوہفتوں کے لیے سماعت ملتوی کردے، عدالت نے محسن شاہ نواز رانجھا کو پارلیمنٹ میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی گئی،چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی رانا تنویر نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کیخلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -