راولپنڈی، لال حویلی کے قریب 100سالہ قدیم مندر قبضہ مافیا سے واگزار
لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی راولپنڈی میں ہندو مذہب کے 100سالہ قدیمی مندرکوا قبضہ مافیا سے واگزارکرالیا گیا۔ راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے لال حویلی کے قریب 100سالہ قدیمی مند قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی نے محکمہ مال کے ہمراہ آپریشن کیاس مندر پر گزشتہ کئی برسوں سے جنہوں نے مندر کے چاروں اطراف دکانیں تعمیر کر رکھیں تھیں اور کپڑے کا کاروبار چل رہا تھا۔مندر کا قبضہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سپرد کیا جائے گا، بعد از مرمت اور تزئین و آرائش مقامی ہندو برادری کے حوالے کیا جائے گا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ ہندؤں اور سکھوں کی ملکیتی پراپرٹی اورعبادت گاہوں پر قابض ناجائز گروپوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی کا کہنا ہے کہہ مندر راولپنڈی کی بحالی سے تاریخی ورثہ محفوظ ہو جائے گا۔
قدیم مندر