کورونا  ویکسین ہر شہری کو بلا معاوضہ فراہم کی جائے، نیشنل پارٹی 

کورونا  ویکسین ہر شہری کو بلا معاوضہ فراہم کی جائے، نیشنل پارٹی 

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پارٹی نے کورونا وائرس ویکسین کی دستیابی اور اس وباء کے تعلیم اور معیشت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنی  جامع پالیسیاں جاری کر دی ہیں۔کوئٹہ میں پلڈاٹ کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے پالیسی ونگ کے ایک اجلاس میں پارٹی کے ارکان نے پارٹی کی پالیسیوں پر گفتگو کے بعد ان کو حتمی شکل دی۔ نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے پارٹی کی ویکسی نیشن، تعلیم اور معیشت پرحتمی پالیسیوں کا اعلان کیا۔ کورونا وائرس ویکسی نیشن کے متعلق پارٹی کی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ہر شہری خصوصاً ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل کے عملہ کی جانوں کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کرنے چاہیے۔ یہ ویکسین ہر شہری کو بلا معاوضہ فراہم کی جانی چاہئے۔ نجی شعبے کو بھی ویکسین کی درآمد کی اجازت ہونی چاہئے۔ وائرس کے خاتمے تک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہئے۔ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے کورونا وارڈز نامزد کرنے کا پابند کرنا چاہئے۔ مریضوں کی سہولت کے لئے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں اور بنیادی صحت یوکے یونٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیسٹوں کی سہولیات کو تحصیل کی سطح تک بڑھایا جانا چاہئے۔

 نیشنل پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -