جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر کی نظر ثانی درخواستوں پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بنچ تشکیل 

   جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر کی نظر ثانی درخواستوں پر جسٹس عمر عطا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر کی نظر ثانی درخواستوں پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بنچ تشکیل دیتے ہوئے  کیس  یکم مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔عدالت عظمیٰ کی طرف سے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جسٹس عمر عطاء   بندیال کی سربراہی قائم کئے گئے نئے دس رکنی بینچ میں مین کیس سننے والے دس ججز جن میں شامل جسٹس فیصل عرب جو کہ اب ریٹائر ہو چکے ہیں، کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو شامل کیا گیا ہے۔دس رکنی بینچ میں 19جون کے فیصلے میں اختلاف کرنے والے تینوں جج بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ 
بنچ تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -