کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول اور سی ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

  کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول اور سی ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

  

 اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سی ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیئر مین نیپرا کے مطابق کے الیکٹراک موسم گرما میں کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے، اس سال موسم سرما میں بجلی تعطل کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔چیئرمین نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کراچی کے بجلی نظام میں مشکلات سے نیپرا کو آگاہ رکھے، نیپرا دیگر سرکاری اداروں سے مشکلات کے حل میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔چیئرمین نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کا حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کی توانائی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، اس سال مارچ میں این ٹی ڈی سی سے 1100 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق 2023 سے 1400 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی سے حاصل کر سکیں گے، کے الیکٹرک سوئی سدرن کے ساتھ گیس خریدنے کا معائدہ کرنے کو تیار ہے، سوئی سدرن کو مستقل طور پر مطلوبہ گیس فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، سوئی سدرن کے علاؤہ نجی شعبے سے گیس خریدنے پر غور کیا جا رہا ہے، موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کیلئے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے، موسم برسات کیلئے ایک نیا پلان بنایا جا رہا ہے۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -