سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی، انڈیکس 161.29پوائنٹس گر گیا، ڈالر 20پیسے، سونا 50روپے تولہ سستا

      سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی، انڈیکس 161.29پوائنٹس گر گیا، ڈالر 20پیسے، سونا ...

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید161.29پوائنٹس کی کمی سے 45728.75 پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 57.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو5ارب58کروڑ6لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 0.52فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46085پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45659پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس161.29پوائنٹس کی کمی سے 45728.75پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 73.64پوائنٹس کی کمی سے 18985.45پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21.38پوائنٹس کی کمی سے31626.19پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 359کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 205میں کمی اور 19میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ82کھرب62ارب61کروڑ56لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب57ارب3کروڑ50لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص59روپے کے اضافے سے 1059روپے اورپریمیم ٹیکس20.96روپے کے اضافے سے 300.46روپے ہوگئی جب کہ سن ریز ٹیکسٹائیل کے حصص 62.88روپے کی کمی سے77.62روپے اورسروس انڈسٹریز21.03روپے کی کمی سے 918.33روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے ایک لاکھ10ہزار700روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالر کے اضافے سے1807ڈالر ہوگئی لیکن پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے1لاکھ10ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 43روپے کی کمی سے94ہزار907روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کے اضافے سے1410روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں  گزشتہ روزامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 159روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 159.20روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے159.10روپے سے گھٹ کر158.90روپے اور قیمت فروخت159.20روپے سے گھٹ کر159روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.10روپے سے گھٹ کر158.90روپے اور قیمت فروخت 159.40روپے سے گھٹ کر159.20روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید191.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت 193روپے سے بڑھ کر193.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید221روپے سے بڑھ کر222.50روپے اور قیمت فروخت 222.50روپے سے بڑھ کر224روپے ہو گئی۔

سٹٓاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -