لانگ مارچ انتظامی کمیٹی کی سفارشات تیار، حتمی منظوری سٹیئرنگ کمیٹی دیگی

      لانگ مارچ انتظامی کمیٹی کی سفارشات تیار، حتمی منظوری سٹیئرنگ کمیٹی دیگی

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم لانگ مارچ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی رہائشگاہ پر ہو ا جس میں کمیٹی نے لانگ مارچ سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے دی تاہم سفا رشات کی حتمی منظوری سٹیرنگ کمیٹی دے گی۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم لانگ مارچ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میاں افتخار،نیئر بخاری اور طاہر بزنجو شریک ہو ئے اجلاس میں لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیادھرنہ فیض آباد دیا جائے یا ڈی چوک  سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے دی یہ سفارشات جمعرات کو سٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سفارشات کی حتمی منظوری سٹیرنگ کمیٹی دے گی۔پی ڈی ایم نے سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔

لانگ مارچ کمیٹی 

مزید :

صفحہ اول -