نارووال پسنجر ٹرین یکم مارچ  سے بحال کرنے کا فیصلہ

  نارووال پسنجر ٹرین یکم مارچ  سے بحال کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرپبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت لاہور۔نارووال۔ لاہور کے درمیان چلنے والی نارووال پسنجر ٹرین(211UP/212DN) کو یکم مارچ2021 سے بحال کرنے کا فیصلہ کرنے کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق (211UP)نارووال پسنجر لاہور سے صبح 6 بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر بادامی باغ، شاہدرہ باغ، سری رامپورہ، کالا خطائی، نارنگ، مہتہ سوجا، بدوملہی، رعیہ خاص، پیجووالی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی 9 بجے نارووال پہنچے گی۔ اسی طرح (212DN) نارووال پسنجر نارووال سے سہ پہر 3 بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر پیجووالی، رعیہ خاص، بدوملہی، مہتہ سوجا، نارنگ، کالا خطائی، سری رامپورہ، شاہدرہ باغ، بادامی باغ سٹاپ کرتی ہوئی شام 6 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ 

 پسنجر ٹرین 

مزید :

صفحہ اول -