پاکستان بار کونسل نے 25 فروری کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا 

   پاکستان بار کونسل نے 25 فروری کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے وفاقی دارلحکومت میں وکلاء کے چیمبرز گرانے سے متعلق اپنے 232 ویں اجلاس میں وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آرز واپس لینے، جاری توہین عدالت کے نوٹسز و وکلاء کیخلاف جاری انضباطی کارروائیاں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وکلاء سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 فروری کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان اور مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں مارچ کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے وکلاء نمائندہ اجلاس بلایا جائے گا۔پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے شروع کردہ انضباطی کارروائیاں ختم کرتے ہوئے ایف ایٹ کچہری میں وکلاء کے مزید چیمبرز گرانے کے احکامات کو معطل یا واپس کیے جائیں بصورت دیگر ملک بھر کے وکلاء نمائندہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

بار کونسل

مزید :

صفحہ اول -