مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر تشدد، بداخلاقی عالمی برادری کیلئے سیاہ دھبہ، پاکستان

  مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر تشدد، بداخلاقی عالمی برادری کیلئے سیاہ دھبہ، ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین پر منظم تشدد کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں منظم تشدد اور اجتماعی بداخلاقی کے واقعات یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سمیت متعدد آزاد کمشنز،انسانی حقوق کی تنظیموں،عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی تنظیموں نے دستاویزی شکل میں جاری کی ہیں۔ ہم23فروری 1991 کو مقبوضہ کشمیر کے گاؤں کنن اور پوشپورہ میں کشمیری خواتین کی اجتماعی بداخلاقی کے المناک واقعات کو یاد کر رہے ہیں۔ یہ بدقسمت دن عالمی برادری کے اجتماعی یادداشت پر ایک سیاہ دھبہ کی مانند نقش ہے۔ذمہ داروں کے احتساب کے فقدان اور متاثرین کیلئے انصاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھارت نے اب بھی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت اب بھی اپنے غیر قانونی زیر تسلط علاقے میں بداخلاقی،تشدد اور کشمیری خواتین کے قتل کو ریاستی دہشت گردی کے آلہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔پانچ اگست 2019 کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے گھناونے جرائم میں مزید تیزی آئی ہے۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -