شمالی وزیرستان،4خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث دہشتگرد حسن عرف سجنا ہلاک

  شمالی وزیرستان،4خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث دہشتگرد حسن عرف سجنا ہلاک

  

  راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردحسن عرف سجنا کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے گل بہادر گروپ سے تھا،حسن عرف سجنا دہشت گردوں کو بھرتی بھی کرتا تھا،بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔شمالی وزیرستان میں یہ آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، شہریوں پر حملوں، باردوی سرنگوں کے دھماکوں، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -