فیڈرل شریعت کورٹ میں ایڈیشنل جج کی تعیناتی، جسٹس خادم حسین شیخ کے نام کی سفارش  

 فیڈرل شریعت کورٹ میں ایڈیشنل جج کی تعیناتی، جسٹس خادم حسین شیخ کے نام کی ...

  

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمیشن نے فیڈرل شریعت کورٹ میں ایڈیشنل جج کے بطور تعیناتی کے لئے جسٹس خادم حسین شیخ کے نام کی سفارش کر دی ہے۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیڈرل شریعت کورٹ میں ایڈ ہاک جج کے لیے خادم حسین شیخ کے نام پر غور ہوا،جوڈیشل کمیشن نے ایڈ ہاک جج کے لیے خادم حسین شیخ کے نام کی سفارش کرتے ہو? معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینیئر جج، اٹارنی جنرل، وزیر قانون، وکلا تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

سفارش  

مزید :

صفحہ اول -