پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان نادرا

  پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان نادرا

  

   اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان نادرا نے کہاہے کہ پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نادرا نے کہاکہ نادرا کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سے تاریخ کی توسیع کا کوئی نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا۔ ترجمان نادرا نے کہاکہ اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی نادرا سختی سے تردید کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایسے تمام مینوئل لائسنس جو کہ 31 دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہیں کرائے اب ان لائسنسوں کو منسوخ تصور کیا جائے-

ترجمان نادرا

مزید :

صفحہ اول -