این اے 75سے متعلق الیکشن کمیشن نے جو بھی فیصلہ کیا قبول کریں گے: شبلی فراز

  این اے 75سے متعلق الیکشن کمیشن نے جو بھی فیصلہ کیا قبول کریں گے: شبلی فراز

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ فائرنگ اور دھونس دھاندلی ن  لیگ کا طرہ امتیاز ہے تحریک انصاف کو اداروں پر یقین ہے ڈسکہ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے جو بھی فیصلہ کیا قبول کریں گے وزیراعظم نے 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش کی آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی جدوجہد کا مظہر ہے کرپشن کو پروان چڑھانے والے سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ چاہتے ہیں  رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف کو حالات خراب کرنے کا خوب تجربہ ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ آج وہ لوگ یہاں آ کر ہمیں بتا رہے ہیں کہ  تحریک انصاف نے این اے 75 میں دھاندلی کی ہے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ہر چیلنج قبول کیا ہے  انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے لیکن جو ہار جائے تو کہتے ہیں کہ اس میں دھاندلی ہوئی ہے، عمران خان تو ہمیشہ سے کہتے ہیں کہ جنرل الیکشن ہو یا سینیٹ انتخابات ہو، الیکٹرانک ووٹنگ ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم شہید کے خاندان والوں سے ملے تو انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ ان لوگوں کو عدالت میں لے کر جایا جائے، رانا ثناء اللہ، جاوید لطیف جیسے لوگوں کو ان کاموں کا تجربہ ہے وہ سارے وہاں پر گئے اور امن کو خراب کیا  وزیر آباد اور دوسری جگہوں پرن  لیگ کا ووٹ بینک نیچے جا رہا ہے پنجاب میں ہمارا ووٹ بینک اوپر جا رہا ہے  پورا پاکستان جانتا ہے جو ماڈل ٹاؤن میں انہو ں نے کیا قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش کی، آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی جدوجہد کا مظہر ہے دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح اپنا بیانیہ تبدیل کیا ہے،ن لیگ کو اس الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے  یہ الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، حکومت کہیں اپنی طاقت استعمال نہیں کر رہی الیکشن کمیشن کے اختیارات کا احترام کرتے ہیں، ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے، ان خیالات کا اظہا لیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -