فرانس میں پاکستانی سفیر کی طلبی  صدر علوی کے بیان پر احتجاج 

  فرانس میں پاکستانی سفیر کی طلبی  صدر علوی کے بیان پر احتجاج 

  

 اسلام آباد /پیرس(آن لائن) فرانس کی وزارت خارجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مسلمانوں کے خلاف قوانین کے حوالے سے بیان پر احتجاج کے لیے پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو مذہبی آزادیوں اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کی حکومت اور قیادت پر زور دیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو گھیرے میں لینے والے طرز عمل اور قوانین سے گریز کرے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے نفرت اور تصادم کی شکل میں خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے عارف علوی کے بیان پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ قانونی بل میں کوئی امتیازی عنصر نہیں ہے۔

پاکستانی سفیر کی طلبی 

مزید :

صفحہ اول -