ڈسکہ کے عوام نے (ن) لیگ کو دھول چٹا دی، ری پولنگ کیلئے بھی تیار ہیں: فردوس عاشق

  ڈسکہ کے عوام نے (ن) لیگ کو دھول چٹا دی، ری پولنگ کیلئے بھی تیار ہیں: فردوس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے الیکشن کے بجائے ہمیشہ سلیکشن پرتوجہ دی، ڈسکہ کے عوام نے ن لیگ کوتاریخی دھول چٹادی، الیکشن کمیشن آفس میں نون لیگ نے پینترے بدلے، وزیرآباد،نوشہرہ میں ن لیگ کوالیکشن صاف شفاف دکھائی دیا، ڈسکہ میں ہارنے پرنون لیگ کوالیکشن دھاندلی زدہ لگا،جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کے باوجودنون لیگ کوڈسکہ میں شکست ہوئی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے ڈسکہ میں جیت کاٹویٹ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ میں اخلاقی طاقت نہیں جو اپنی شکست کو تسلیم کر سکیں، وزیر آباد کے اندر ان کو الیکشن صاف و شفاف دکھائی دیا کیونکہ وہاں پر انہوں نے الیکشن جیتا وہاں سے چند کلو میٹر دور ڈسکہ کے اندر نون لیگ کو تاریخی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا وہاں ان کو دھاندلی نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ 337 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ آنے تک نون لیگ کی طرف سے نتائج تسلیم کئے جاتے رہے بلکہ جعلی راج کماری نے اپنی فتح کا اعلان بھی کیا تھاجو 20پولنگ سٹیشنز کی بات کر رہے ہیں تو ہم وہاں پر ری پولنگ پر جانے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ 2018الیکشن کے جو رزلٹ ہے اس میں بھی ان 20پولنگ سٹیشنز پر پی ٹی آئی جیتی ہے، فارم 45کے مطابق 16 پولنگ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی جیتی ہے جبکہ چار پر نون لیگ جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر او دفتر کے اندر نون لیگ کی موجودگی اور طریقہ کار کو پامال کرنا، ان کی ویڈیوز بنانا، پریزائیڈنگ آفیسر کی تصویریں کھینچنا، یہ اختیار احسن اقبال نے کیسے استعمال کیا، یہ اختیار جاوید لطیف نے کس طرح ڈکٹیٹ کیا اور عطاء اللہ تارڑ نون لیگیوں کے ساتھ مل کر پریزائیڈنگ افسران کا انٹرویو کرتے رہے، یہ سارا آر او کی ملی بھگت سے کیا۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -