سری لنکا،کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میت جلانے کیخلاف احتجاج 

  سری لنکا،کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میت جلانے کیخلاف احتجاج 

  

 کولمبو (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر مقامی مسلمانوں نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے سری لنکن حکومت کی کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ وزیراعظم کے بیان کو عزت دو۔ خیال رہے کہ 10 فروری کو سری لنکا کے وزیراعظم راجا پاکسے نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرکے ان کے فیصلے کو سراہا تھا تاہم بعد ازاں حکام نے کہا تھا کہ کورونا سے ہلاک افراد کی میتوں کو جلانے کی پالیسی جاری رہے گی۔

احتجاج

مزید :

صفحہ اول -