سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کیلئے جوڑ توڑ، جہانگیر ترین متحرک 

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کیلئے جوڑ توڑ، جہانگیر ترین متحرک 

  

 لاہور(شہزاد ملک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے ایک مرتبہ پھر سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو اکثریت دلوانے کے لئے خاموشی کے ساتھ اپنا کام شروع کردیا ہے اور ارکان ا سمبلی کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اس وقت غیر اعلانیہ طور پر پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدواروں کی انتخابی مہم کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب بھی سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے امیداروں کو کامیاب کروانے کیلئے ہر صوبائی وزیر کو چار ایم پی ایز کے ووٹ لینے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ دس وزراء پر مشتمل گروپ بنا کر ان کو اپنا ایک سینیٹر منتخب کروانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور تمام گروپ اپنی رپورٹ جہانگیر ترین،وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کو دے گا۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے وہ ایم پی ایز جو پچھلے کچھ عرصہ سے وزیر اعلی کے ساتھ رابطوں میں تھے اور ترقیاتی فنڈز بھی لئے تھے وہ بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ 

جہانگیرترین 

مزید :

صفحہ اول -