بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی پر فرد جرم عائدکردی

  بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی پر فرد جرم عائدکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (این این آئی)بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جانیکا سلسلہ جاری ہے، 3 سالوں سے جیل میں قید خاتون رہنما آسیہ اندرابی پر بھی بھارتی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔بھارتی عدالت نے،آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر بغاوت کرنے اور دہشت گردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو  اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ بھارت کی جیل میں قید ہیں۔
 آسیہ اندرابی

مزید :

صفحہ اول -