مدارس کو ہاتھ جوڑ کر پیغام دونگا زکوٰۃمانگنا چھوڑ دیں، مولانا طارق جمیل

   مدارس کو ہاتھ جوڑ کر پیغام دونگا زکوٰۃمانگنا چھوڑ دیں، مولانا طارق جمیل

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مدارس کو ہاتھ جوڑ کر پیغام دوں گا، زکوٰۃمانگنا چھوڑ دیں۔ علماء کرام سے کہتا ہوں، زکوٰۃسے نکلنے کی کوشش تو کرو۔دنیا نیوز کے پروگرام‘’دنیا کامران خان کیساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے، اللہ کامیاب کرنے والا ہے۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے بڑے، بڑے نیک بندوں نے تجارت کی، اللہ کرے میری نیت صیحح رہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں‘’ایم ٹی جے”کے نام سے ایک کپڑوں کا برانڈ شروع کیا گیا ہے، جو مولانا طارق جمیل کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ یہ برانڈ کیوں قائم کیا؟ انہوں نے خود اس کی وضاحت کر دی اور ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مدرسوں کے انتظامات اور معاملات کو چلانے کیلئے زکوٰۃکے علاوہ ایک کاروبار کرنے کا بہت عرصہ سے سوچ رہے تھے۔ تاہم اب کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں اپنی اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا موقع ملا۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں مولوی کا تصور یہ ہے کہ وہ بھیک مانگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس کاروبا رسے کم از کم میرے مدارس اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں اور میرے دنیا سے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے۔

مولانا طارق جمیل

مزید :

صفحہ اول -