حکومت کو دوبارہ شرمندگی ہوگی  بہتر ہے ہار مان کر مستعفی ہوجائے

   حکومت کو دوبارہ شرمندگی ہوگی  بہتر ہے ہار مان کر مستعفی ہوجائے

  

جے یو آئی کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جہاں جہاں بھی ضمنی الیکشن ہوئے ہیں تو وہاں کی عوام نے ان ضمنی انتخابات مین اپنے ووٹ کی طاقت سے حکومتی امیدواروں کو بری طرح سے مسترد کردیا ہے مگر حکومت شکست تسلیم نہیں کررہی ہے اور اپنی اناہلی کا ملبہ بھی اپوزیشن پر ڈال رہی ہے ہم میڈیا کے توسط سے حکومت سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا الیکشن کے عملے کی سیکورٹی کی ذمے داری اپوزیشن کی تھی یا کہ حکومت کی تھی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ اس حلقہ میں بھی حکومت ضمنی الیکشن ہاری ہے اور اگر دوبارہ بھی اس حلقہ میں ضمنی الیکشن ہوئے تو پھر حکومت عبرتناک شکست سے دو چار ہوجائے گی اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت سے الگ ہو جائے۔

اکرم خان درانی 

    

مزید :

صفحہ اول -