این اے 75کے پورے حلقے  میں دوبارہ الیکشن چاہتے ہیں 

این اے 75کے پورے حلقے  میں دوبارہ الیکشن چاہتے ہیں 

  

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یہاں کے ضمنی انتخابات میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب کچھ حکومت کے پِری پلان کا ایک حصہ تھا وہاں پر پولیس کی سرپرستی میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی اور ضمنی الیکشن کا ریکارڈ بھی غائب کیا گیا ہم این اے 75کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن چاہتے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن کے پریذائیڈنگ افسران کو کس نے اغوا کیا تھا ساری کی ساری انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی ووٹ چوروں کے ساتھ مل کر الیکشن عملے کو اغوا کیا گیا آج اس حلقے کے عوام ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام الیکشن کمیشن کی طرف دیکھ ر ہے ہیں۔

خرم دستگیر 

مزید :

صفحہ اول -