مسلم لیگ (ن)کاری پولنگ کا  مطالبہ جائز، ہم حمایت کرتے ہیں 

 مسلم لیگ (ن)کاری پولنگ کا  مطالبہ جائز، ہم حمایت کرتے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہم (ن) لیگ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہاں سے پی ڈی ایم کے حمائت یافتہ (ن) لیگ کے امیدوار کی جیت ہوئی تھی مگر حکومت نے الیکشن عملے کو ہی غائب کردیا اور پھر شور مچائے شور والا کام بھی کرتی رہی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ نئے پاکستان والوں کی حکومت میں ووٹ چوری ہونے کے بعد اب الیکشن کا عملہ بھی اغواء ہو گیا پہلے تو صرف ووٹ ہی چوری کئے جاتے تھے مگر اب تو الیکشن کا عملہ ہی غائب ہو گیا اور حکومتی اداروں کی کوئی کوآر ڈنیشن دیکھنے کو نہ ملی اور وہ بات جو ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں وہ اس ضمنی الیکشن میں بھی سچ ثابت ہوئی ہے۔
سید حسن مرتضی 

مزید :

صفحہ اول -