مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم کا چیلنج قبول کرنے کی بجائے بھاگ گئی

 مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم کا چیلنج قبول کرنے کی بجائے بھاگ گئی

  

تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مختلف 23حلقوں میں دوبارہ الیکشن کروانے کا چیلنج قبول کیاہے جب وزیر اعظم نے (ن) لیگ کا یہ چیلنج قبول کیا تو یہ اب اس سے بھی بھاگ گئے اور اب دوبار نئے الیکشن کی رٹ لگا رہے ہیں مگر ہم یہ بات دعوے سے کہتے ہیں کہ (ن) لیگ کو دوبارہ یہا ں سے ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھاکہ(ن) لیگ نے پہلے 23 حلقوں میں انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا اور اب وہ دوبارہ انتخابات کروانے کا کہہ رہے ہیں یہ لوگ اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں اور اپنے کسی ایک بھی موقف پر یہ لوگ قائم نہیں رہتے ہیں ان کو یہاں کی عوام نے مسترد کیا مگر انہوں نے اس بات کا بدلہ لینے کے لئے اپنی روائتی غنڈہ گردی کا مظاہر ہ کیا دوبارہ الیکشن کی صورت میں بھی ان کو شکست ہی ہو گی۔

صداقت عباسی 

مزید :

صفحہ اول -