کورونا وائرس سے مزید 41افراد جاں بحق،1050نئے مریض رجسٹرڈ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے مزید41افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 12ہزار 658ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 73ہزار 384ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 87لاکھ 52ہزار 533افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 33ہزار 978نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5لاکھ 36ہزار 243مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 616مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا