جلد 118 ارجن مارک ون اے  ٹینک فوج میں شامل کرینگے، بھارت 

جلد 118 ارجن مارک ون اے  ٹینک فوج میں شامل کرینگے، بھارت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آن لائن) بھارت جلد اپنی فو ج میں 6 ہزار کروڑ مالیت کے ارجن مارک ون اے ٹینک شامل کریگا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع نے حال ہی میں 118 ارجن مارک ون اے ٹینکوں کو بھارتی فوج میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔وزارت دفاع جلد دفاعی کونسل کے اجلاس میں ٹینک فوج کے حوالے کرنے کی تجویز پر غور کریگی۔ اجلاس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل پین  راوت اور آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ ناراوبھی شرکت کریں گے۔ حکام کے مطابق یہ ٹینک پاکستانی سرحدی علاقے سے ملحقہ مغربی  سرحدی علاقے میں پہلے سے تعینات 124 ارجن ٹینکوں کے ساتھ شامل کئے جائینگے۔
بھارت 

مزید :

صفحہ اول -