حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست جمع 

  حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست جمع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات کرکے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست اور اپوزیشن کے خلاف ہونیوالی مبینہ انتقامی کاروائیوں کے خلاف قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے منگل کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پارلیمانی لیڈرز سمیت دیگر نے اسپیکر آغا سراج درانی سے ملاقات کی ملاقات میں رہنماوں نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کیلئے پروڈکشن آرڈر کی درخواست دی اپوزیشن رہنماں نے پولیس کی جانب سے مبینہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف قرار داد بھی سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی اپوزیشن رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی کا فوری اجلاس بلایا جائے میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنماں بلال غفار۔کنور نوید جمیل اور حسنین مرزا  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا دعوی کرتی ہے، تو حلیم عادل کے ساتھ زیادتیوں کا جواب دے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے اپوزیشن کو دبانے کے لئے تمام حدود پار کردی ہیں اب مظالم کی انتہا ہوگئی ہے رہنماں نے مطالبہ کیا کہ اب اس معاملے پرایوان میں ہی بات ہوگی رہنماوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت گندم سمیت دیگر معاملات کی کرپشن سامنے لانے پر انتقام لے رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -