قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6اپریل تک توسیع 

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6اپریل تک توسیع 

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری کے معاملے پر سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کندھ کوٹ میں غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری جاری ہے اور ابتدائی ریفرنس دائرہوچکا جس میں قائم علی شاہ کا نام شامل نہیں ہے۔نیب کے مطابق قائم علی شاہ کے خلاف انکوئری جاری ہے اور ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر خود پیش ہو کر انکوئری سے متعلق جواب دیں۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب نے ایک سال قبل سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کیخلاف ملیر ندی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق تحقیقات کی تھیں، جس میں دعوی کیاگیا تھا کہ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان پہنچاہے۔

مزید :

صفحہ اول -