سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کردیا گیا

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کردیا گیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کردیں جس کے تحت سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے الگ کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کردیا گیا ہے۔ اب سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیراعلی کے ماتحت کام کرے گا۔واضح رہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -