ڈیرہ شہر میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں 

  ڈیرہ شہر میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، کوئی جانی ...

  

 ڈیرہ اسماعیل خان:(بیورو رپورٹ)نامعلوم موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے تھانہ سٹی کی حدودمیں '' مسلم بازار پولیس چوکی ''پردستی بم حملہ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو،تاہم واقعے کی اطلاع پر انچارج بم سکواڈ عنایت اللہ ٹائیگر اورایس ایچ اوسٹی پرویزشاہ کی نگرانی میں پولیس نفری موقع پرپہنچ گئی اورانہوں نے موقع پر موجود دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنادیا،پولیس زرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرہ سے موٹرسائیکل پر سوار دو حملہ آورں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی. تلاش کیلئے سرچ آپرشن جاری ہیں،ایس ایچ او سٹی پولیس سٹیشن پرویز شاہ کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے جب بچے قریبی سکولوں کیطرف جارہے تھے بازار میں بہت رش تھا، اس دوران مسلم بازار پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔لیکن خوش قسمتی سیکوئی نقصان نہیں ہوا. موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں حملے کے وقت کی قریبی سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج میں دو ممکنا حملہ آوروں کو دیکھا گیاہے دونوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔شہر بھر میں ہائی الرٹ  پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گشت شروع کر دیا

مزید :

صفحہ اول -