پی ٹی آئی میں الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، ہمایوں خان 

پی ٹی آئی میں الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، ہمایوں خان 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایون خان نے کہا ہے  کے۔ پاکستان بھر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی عمران خان اور حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم تھا حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائے  پی کے 63پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی خان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے اور ان کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ نوشہرہ کے عوام نے نام نہاد تبدیلی کو یکسرمسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے۔ نومنتخب ایم پی اے اختیار ولی خان کو مبارکباد دینے کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نومنتخب ا ایم پی اے اختیار ولی خان پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم  کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژنل صدر لیاقت شباب اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے  ہمایون خان  نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی میں الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے سند، بلوچستان اور اب نوشہرہ کے عوام نے نام نہاد تبدیلی کے علمبرداروں کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے نااہل، سلیکٹیڈ، مسلط کردہ اور عوام دشمن و ملازم دشمن حکمرانوں کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ قوم مزید تبدیلی کے جھوٹے وعدوں اور نعروں میں آنے والی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروز گار، لاقانونیت اور کرپشن نے قوم کا جینا حرام کر دیا تھا قوم اس وقت کے انتظار میں تھی کہ کب ان نا لائقوں سے چھٹکارا ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح نوشہرہ کے عوام نے  پی کے 63میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی کامیابی دلائی  نوشہرہ کے عوام نے سچ  کرکے ثابت کر دیا کہ وہ نام نہاد تبدیلی سے عاجز آچکے ہیں پی  ڈی ایم موجودہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرکے قوم کو اس ناجائز حکومت سے چھٹکارا دلائے گی سینٹ الیکشن میں بھی متحدہ اپوزیشن بھرپور کامیابی حاصل کریں گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -