ایبٹ آباد،گیس لیکجسے موہار کلاں کا رہائشی جاں بحق
ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)موہار کلاں کا رہائشی سردار ثاقب تھانہ کنیٹ کی حدود کنج میں گیس لیکج کے بعد کمرے میں گیس بھر جانے جاں بحق ہوگیا ثاقب اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا کر سوگیا تھا اور کمریمیں گیس بھرنے سے وہ جاں بحق ہوگیا تھا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ کنیٹ کی حدود کنج میں 26 سالہ سردار ثاقب جو موہار کلاں کا رہائشی ہے وہ اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا کر سو گیا تھا رات کو گیس کا ہیٹر بند کرنا بھول گیا تھا جس سے کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا مقامی لوگوں نے فوری طور پر مقامی تھانے کو اطلاع دی مقامی تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے نعش کو قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے سردار ثاقب کی موت کی تصدیق کی پولیس نے نعش کو وارثا کے حوالے کردی۔پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا واضح رہے کہ ایک سال کیدوران گیس لیکج سے50سے زاد افراد جاں بحق ہوچکیہیں جن میں بچے خواتین اور نوجوان بھی شامل ہیں