کراچی، واٹرٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2افراد جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل اور گاڑی کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 2افراد بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق گلشن اقبال پولیس کے مطابق رب میڈیکل سگنل کے قریب پل سے اترتے ہوئے واٹر ٹینکر کا بریک فیل ہوگیا اور وہ آگے چلتا ہواموٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑی پر چڑھ گیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت عامر کے نام سے کرلی گئی۔پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کا ڈرائیور اکرم فرار ہوگیا جبکہ کلینر ارشد کو گرفتار کرلیا گیا۔ واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔