کینٹ ڈویژن پولیس کی کامیاب کاروائیاں،22 گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے کینٹ ڈویژن میں مختلف کاروائیوں کے دوران موٹرکار/موٹر سائیکل چور،رہزن،گھروں سے چوریاں کرنے والا،موبائل سنیچرز اور دیگر جرائم میں ملوث ٹوٹل 22ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں BRT سٹیشن سے موٹر سائیکل چوری جبکہ KTHسے موبائل فون چوری کرنے والے ملزمان کیساتھ ساتھ آئس کا مکروہ دھندہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک عدد مسروقہ موٹر کار،11عدد موٹر سائیکل،15عدد موبائل فونز، 65ہزار مسروقہ رقم، لاکھوں روپے مالیت کی ڈھائی کلو گرام آئس،10کلو گرام چرس و 5 کلو ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی ہے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں جرائم کی روک تھام کیلئے اپنائی گئی نئی حکمت عملی کی بدولت کیپٹل سٹی پولیس نے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہے ایس پی کینٹ ڈویژن محمد طاہر شاہ وزیر کی سربراہی میں اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود،ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان،ایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی،ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان،ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد او ر ایس ایچ او تھانہ ٹاون جاوید خان نے کینٹ ڈویژن میں پولیس نفری کے ہمراہ متعدد کامیاب کاروائیاں کی ہے۔ ہونے والے کاروائیوں کے دوران تھانہ ٹاون اور تہکال پولیس نے مدعی عباس خان کی BRT سٹیشن سے چوری شدہ موٹر سائیکل جبکہ مدعی اجمل خان کی KTH سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کرکے چوری میں ملوث ملزمان کیساتھ ساتھ موٹر کار/موٹر سائیکل چوری، موبائل سنیچینگ اور منشیات کے دھندے میں ملوث7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد موٹر کار،3 عدد موٹر سائیکل،9 عدد موبائل فونز 800گرام آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمدکر لی۔ اسی طرح تھانہ پشتخرہ پولیس نے مدعی عبداللہ کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تھانہ حیات آباد اور تھانہ تاتارا پولیس نے رہزنی، گھروں سے چوری میں ملوث، منشیات فروشی،جعلی کرنسی اور دیگر جرائم میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 عدد مسروقہ موٹر سائیکل،6 عدد موبائل فونز، جعلی کرنسی8لاکھ 53ہزارجعلی پاکستانی کرنسی،7 کلو گرام چرس،200گرام آئس،65 ہزار مسروقہ رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہ