مولانا فضل الرحمان ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں، علی محمد خان 

مولانا فضل الرحمان ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں، علی محمد خان 

  

شیرگڑھ (نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی  محمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہے  ماضی میں وہ ہر حکومت کا حصہ رہے اب پہلی دفعہ اسمبلی سے باہر بیٹھ کر حکومت کے خلاف سازشیں کررہا ہے اسمبلی تک پہنچنے کے لئے ہر جائز و ناجائز راستہ استعمال کر رہا ہے لیکن پی ٹی ائی کسی کو مذہب کے نام سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی وہ گزشتہ روز حوالدار کالونی حجرہ شاہ ممتاز سلو بانڈہ لوند خوڑ میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جلسے سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ، انصاف سپورٹس کلچر ونگ تحصیل تخت بھائی کے نائب صدر ہدایت اللہ،سجاد انور لالاجی،ریاض خان،جھانزیب اورملک مراد نے بھی خطاب کیاانھوں نے کہا کہ ہماری حکومت پسماندہ و دیہاتی علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولتوں کا جال بچھایاجارہا ہے ہمارا دامن ہر قسم کرپشن سے پاک ہے مخالفین ہم پر ایک پائی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکتی ہے جب نواز شریف دور میں ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کی گی تو مولانا فضل الرحمان اس کے ہاں میں ہاں ملاتے اور کہا  کرتے کہ موجودہ حکومت مظبوط و کامیاب ہے غریب اور پسماندہ علاقوں کو زندگی کی بنیادی سہولتیں پہنچانا ہمارا نصب العین ہے بلا امتیاز گھر گھر سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں جو اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی انھوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے مسائل سے باخبر ہوں غافل نہیں ہوں این اے 22 میں ایک ارب 40 کروڑ روپے سوئی گیس بجلی اور رابطہ سڑکوں پر خرچ کئے جائنگے اس کے علاوہ تخت بھائی سے شیرگڑ ھ کے درمیان چار مصروف مقامات پر اوور ہیڈ برج کی منظوری دی گئی ہے تمام مساجد میں سولر سسٹم لگایا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے پورے حلقے میں زور و شور سے جاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -