ملک میں افہام وتفہیم کی فضاء اور یکجہتی کی ضرورت ہے، چیئر مین رویت ہلال کمیٹی
پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزا دنے کہا ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء کو اعتماد میں لیا گیا ہے،،اتفاق و اتحا سے دشمن کی سازشوں کو نا کام بنائیں گے وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزا دنے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک طارق اعوان اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزا دنے کہا کہ جوزمہ داری حکومت نے دی ہے اس کو بہتر انداز میں نبھا سکوں پشاور دورہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر اکابرین سے بھی ملاقات ہوئی ہے انہوں ے کہا کہ افہام و تفہیم کی فضا کی ضرورت ہے موجودہ حالات میں یک جہتی اہم ضرورت ہے، اتفاق و اتحاد سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائے گیں مولانا عبددالخبیر آزاد نے کہا کہ سندھ پنجاب کے بعد بلوچستان کا دورہ بھی کرنگا جبکہ تمام علماء کرام کیساتھ مشاورت جاری رہے گا شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں اور ر محکمہ موسمیات اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کرینگے انہوں نے کہا پاکستان ایک پر امن ملک ہے فوج پر ہمیں فخر ہے،فوج نے شہادتیں دیکر امن قائم کیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز نو منتخب چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے جامع مسجد قاسم علی خان کا دورہ بھی کیا تھا۔