چارسدہ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی  کی کارروائی،متعدد پابند سلاسل

چارسدہ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی  کی کارروائی،متعدد پابند سلاسل

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکی بڑی کاروائی۔سرکاری آٹا کو عام تھیلوں میں ڈال کر فروخت کرنے والے آٹا ڈیلر قصائی،کریانہ سٹور اور ہوٹل منیجر پابند سلاسل۔بھاری جرمانے عائد۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد ارشد نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے آٹا ڈیلر فضل امین کو سرکاری آٹے کو عام تھیلوں میں تبدیل کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ شیرپاؤ میں بھی ایک آٹا ڈیلر یوسف خان کو کم وزن تھیلے فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا۔عوام شکایت پر ڈی ایف سی محمد ارشد خان نے غنی خان روڈ پر فرید قصائی کی دکان پر چھاپہ مار کر سرکاری ریٹ سے کئی گناہ مہنگا گوشت فروخت کرنے پرساجد علی کو گرفتار کر لیا۔تمام  ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ کلاڈھیر میں ایک اور کاروائی کے دوران واحد شاہ ہوٹل پرچھاپہ مار کر مہنگے داموں اشیاء خوردنوش کو فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -