خٹک خاندان ہمیشہ دھاندلی کے ذریعہ برسراقتدار آئی ہے، اختیارولی خان 

خٹک خاندان ہمیشہ دھاندلی کے ذریعہ برسراقتدار آئی ہے، اختیارولی خان 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک خاندان ہمیشہ دھاندلی کے زریعے برسر اقتدار آئی ہیں،اور ہمیشہ عوام کی مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار تک پہنچی ہیں،لیکن اس بار عوام نے دھاندلی کی پیداوار کو مسترد اپنے اصل حقیقی نمائندے کو منتخب کیا۔۔اسمبلی پہنچ کر صرف پی کے 63 کے حقوق کے نہیں پورے خیبر پختون خوا کے حقوق کے لیے اواز بلند کرونگا، ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایم پی اے اختیار ولی  خان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے۔اسلام آباد میں الیکش. کمیشن نے پرویز خٹک کے دھاندلی کے متعلق درخواست کو مسترد کرکے ان کے منہ پر دے مارا۔۔پرویز خٹک کو چاہیے کہ وہ ہارنے پر واویلہ مچانے کے بجائے آرام سے بیٹھ کر  خود بھی عوام کی خدمت کرے اور ہمیں بھی عوام کی خدمت کرنے دیں۔۔نوشہرہ کے عوام نے دھاندلی کے زریعے نہیں بلکہ موجودہ مہنگائی سے تنگ آکر مسلم لیگ کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرکے مجھے منتخب کردیا ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ گیم اب پرویز خٹک کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔۔اب ان کی مزید جھوٹ، فراڈ دھوکہ بازی اور اقرا باپروری نہیں چلے گی۔۔میری نوٹیفیکیشن روکنا پرویز خٹک کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔۔پرویز خٹک اپنے غرور اور تکبر میں اتنا نہ جائے کیونکہ پی کے تریسٹھ کے عوام نے آپ کا غرور اور تکبر حاک میں ملادیا ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -