چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو تبدیل کیا جائے: راجہ اظہر

چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو تبدیل کیا جائے: راجہ اظہر

  

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیرِ اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو فوری تبدیل کیا جائے۔یہ مطالبہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن سندھِ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹیکی جانب سے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔راجہ اظہر نے کہا کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مہروں کی طرح استعمال ہو رہے ہیں۔تحریکِ انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری کی ملی بھگت سے پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -