تیمرگرہ،عمائدین کا ثمر باغ پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ،عمائدین کا ثمر باغ پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) عمائدین کامبٹ ثمرباغ کا جندول پولیس کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ  فوری طور پر تبادے کا مطالبہ،ا ن خیالات کا اظہار کامبٹ ثمرباغ کے مختلف اقوام کے قائدین سید مقام پاچا، حاجی بختور خان،ریٹائرڈ صوبیدار عبدالفائق، نسیم محمد، حاجی عبدالمتین، حاجی حیات اللہ خان، حاجی غلام محمد ودیگر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ اور بعد ازان پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا  انھوں نے کہا کہ ڈی ایس پی جندول  کا رویہ عمائدین علاقہ کے ساتھ درست نہیں اور وہ اپنے اختیا رات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ علاقہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید مقام پاچا نے علاقہ میں منشیات کی خرید وفروخت کی نشا ندہی کرنے پرڈی ایس پی موصوف نے الٹا انہیں منشیات فروشوں کا ساتھی قر ار دیا انھوں نے الزام لگا یا کہ ڈی ایس پی جندول لینڈ مافیا اور منشیات فروشو ں کیساتھ ملا ہوا ہے جبکہ وہ عما ئدین علاقہ اور عوام کی توہین کررہا ہے ا انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے انھوں نے ڈی پی او لوئر دیر اور ڈی ائی جی ملاکنڈ سے بھی ملا قاتیں کی لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ ڈی ایس پی جندول علاقے کے روایات سے بے خبر اور دوسرا نواب آف دیر بن چکا ہے انھوں نے وزیر اعلیٰ محمو دخان اور پولیس کے اعلیٰ حکام  سے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی جندول کو فوری طور پر تبدیل کیا جا ئے بصو رت دیگر عوام علاقہ شدید احتجاج پر مجبو رہونگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -