معروف روحانی شخصیت شیخ  فرہاد کے والد انتقال کرگئے

معروف روحانی شخصیت شیخ  فرہاد کے والد انتقال کرگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف روحانی شخصیت شیخ محمد فرہاد کے والد محمد ہاشم کو منگل کوحاجی بخش علی گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔قبل ازیں ان کی نماز جنازہ جامع مسجد بلال میں ادا کی گئی،جس میں معروف علماء کرام،سیاسی و سماجی شخصیات،مرحوم کے عزیز و اقارب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔محمد ہاشم گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔کریڈو ویلفیئر ایسویس ایشن کے نائب صدر محمد فیصل اور دیگر نے شیخ محمد فرہاد سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -