گمشدہ بچی چندگھنٹوں  کے اندر بحفاظت بازیاب

گمشدہ بچی چندگھنٹوں  کے اندر بحفاظت بازیاب

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے لا پتہ ہونے والا بچی چندگھنٹوں کے اندر اندر بحفاظت بازیاب کرکے اس کے والدین کے حوالہ کر دیا، بچی کے والدین اور رشتہ داروں نے پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیاتفصیلات کے مطابق مدعی عبدالرحمان ولد اجمیرشاہ سکنہ مدینہ کالونی نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کابیٹی طفلکہ مریم بعمر4 سال گھر واقع مدینہ کالونی سے لا پتہ ہوئی ہے جس کی رپورٹ درج رجسٹرڈ کرکے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کو بحفاظت ڈھونڈ لانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ وارث خان کو ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے لاپتہ ہونے والی بچی کو بحفاظت ڈھونڈ لاکر اپنے والدین حوالہ کردیا۔ بچی کے والدین اور علاقہ معززین نے پشاور پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔اسی طرح ایڈیشنل ایس ایچ او پہاڑی پورہ بابر خان کو بدوران گشت دلہ زاک روڑ پر دو بچے ایان بعمر 4سال اور حسنہ بعمر 3 سال بھٹکے ہوئے حالت میں ملے تھے جسکو درست طور پر اپنے والدین گل نبی ساکن گل آباد کے حوالہ کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -