بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری الگ الگ کام ہیں،فیصل سبزواری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم)کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری الگ الگ کام ہیں، کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گنا جائے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فیصل سبز واری نے کہاکہ وفاقی حکومت سے ہمارے معاہدے شہر کے ترقیاتی کام کے لیے ہیں، حکومت ہماری بات نہیں مانے گی تو ہم عوام کے پاس جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فیصل سبزواری نے کہاکہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وجوہات ہمارے علم میں نہیں ہیں تاہم پولیس کو حکومت کا کارندہ نہیں بلکہ عوام کا محافظ ہونا چاہئے۔انہوں نے حلیم عادل شیخ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو پرانے مقدمات پرانتخابات والے دن گرفتار کرنا انتخابات پر اثر انداز ہونا تھا، الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکالنے کا کہا تھا۔