کوہاٹ،فوڈ اتھارٹی  کا مختلف بازاروں کا  دورہ،چائنا سالٹ برآمد

  کوہاٹ،فوڈ اتھارٹی  کا مختلف بازاروں کا  دورہ،چائنا سالٹ برآمد

  

پشاور(نیوزرپورٍٹر)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو ہا ٹ کی جانب سے شہر کے مختلف  باز اروں کا معائنہ،50کلو گرام چائنہ سالٹ براآمد،دو کانوں کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ کی ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف بازاروں جن میں توغ بالا، پنڈی روڈ، ہنگو روڈ شامل ہیں کا معائنہ کیاجس کے دوران فوڈ سیفٹی آفیسر سید سلمان احمد نے دو دکانداروں سے  50 کلو گرام چائنہ سالٹ برآمد ہو نے پر چائنہ سالٹ ضبط کر کے مو قع پر دونوں دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ مرغی اور گوشت فروشوں کو صفائی اختیار کرنے اور حفظا ن صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے اشیاء خورد ونوش کے معیار کو چیک کرنے کے لئے مختلف نمونے بھی لیے اوردکانداروں کوبہتری اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -