خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس 

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات و تعمیرات کا اجلاس منگل کے روز چئیرمین قائمہ کمیٹی اور رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان،سراج الدین، میاں نثار گل، عائشہ بی بی، عباس الرحمن،حمیرا خاتون، محمود احمد بیٹینی کے علاہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں  اراکین صوبائی اسمبلی کے فلور آف دی ہاؤس پر اٹھائے گئے تحریک استحقاق کے متعلق سوالات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران نے تفصیلی وضاحت پیش کی۔ اجلاس میں ضلع ٹانک میں ممریز پل کی تعمیر میں تاخیر اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ناقابل استعمال و ناکارہ  گاڑیوں اور مشینری کے متعلق خصوصی بحث کی گئی۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی نے مذکورہ محکمے کے حکام کو عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے اور محکمے کے اثاثوں کو استعمال میں لانے کیلئے سفارشات بھی پیش کی۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس جلد بلایا جائے گا جو پراگرس رپورٹ بارے کمیٹی کو آگاہ کرے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -