ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ میں کو رونا ویکسنیشن کا آغا ز
تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ میں کو رونا ویکسنیشن کا اغا ز کر دیا سا ئیکا ٹرسٹ ڈاکٹر سمیع الحق کو کو رونا کی ویکسین لگا یا گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عون حیدر گوندل، ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر نظیر خان، ڈاکٹر وں، پیر امیڈیکس، نے شرکت کی اس موقع پر ٹیکنیشن نجیب اللہ نے سا ئکا ٹرسٹ ڈا کٹر سمیع الحق کوکو رونا کی ویکسین لگا ئی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال اور ڈی ایچ او آفس کو کو رونا کے 2200ویسکین فراہم کی ہے اور ان کی ترجیح ہوگی کہ سب سے پہلے کو رونا سے فرنٹ لائن پر نمٹنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اور طبی عملہ کو کو رونا کے ویکسین لگا ئے انھوں نے صوبائی حکومت کی اس اقدام کو سرا ہا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عون حیدر گوندل نے کو رونا سے فرنٹ لائن پر نمٹنے والے ڈاکٹرز، نرسیز اور پیرا میڈیکس کے خدما ت کو سرا ہا اور کہا انھوں نے اپنے جا نوں کی پر واہ کئے بغیر کو رونا میں گرانقدر خدمات انجام دئے