منشیات فروش گرفتار آئس و چرس برآمد

  منشیات فروش گرفتار آئس و چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے تہکال اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق تہکال پایان پشاور سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک سے موبائل فون کے ذریعے آرڈر حاصل کر کے منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس 600گرام اور ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹاون ارشد خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم اسمعاعیل ولد میاں جان کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے موبائل فون پر مخصوص گاہک سے آرڈر حاصل کر کے چرس، آئس سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس 600گرام  ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہ