نوشہرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

نوشہرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ )نوشہرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا  تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔02رکنی گروہ گرفتار۔اعتراف جرم۔نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد۔رجبکہ پبی پولیس نے شراب پینے اور پلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھیٹک میں میخانہ کھولنے والے کو بھاری مقدار میں شراب سمیت گرفتار کر دیا ز محمد ساکن بہادرخیل نوشہرہ کلاں نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہمیں اپنے دوکان سے گھر چلا گیا تونامعلوم چورگھر سے  نقد 11لاکھ روپے،ڈھائی تولے سونا،02تولے چاندی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے تھے۔چوری کے اس واردات کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے ASPکینٹ وقاص رفیق کی سربراہی میں SHOنوشہرہ کلاں جاوید اختر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر/ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے اپیشہ وارانہ انداز میں تفتیش کا آغاز کیا۔ جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان صابر شاہ ولد درے خان اور سر محمد اور دوست محمد ساکنان بہادر خیل کو گرفتارکر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دروان ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مال المسروقہ برآمدکر لیا گیا۔ملزمان کاایک ساتھی پہلے گرفتار ہوکر جیل جا چکاہے۔جبکہ دوسری کاروائی پبی پولیس نے کی جو شفیع الرحمن خان SHO پبی کا باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ تاروجبہ میں ایک شخص شراب فروشی کا مکروہ دھندہ چلا رہا ہے۔اطلاع کی تصدیق کرنے کے بعد ملزم کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی۔گزشتہ روز ملزم جہانگیر ولد سبز علی ساکن تاروجبہ گاہک کو شراب کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سے موقع پر 02 بوتل شراب اور ایک پستول برآمد۔جبکہ نشاندہی پر ملزم کے بیٹھک سے مزید 15 بوتل شراب برآمد کر لی گئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شراب رکھنے اور پلانے کیلئے یہی بھیٹک استعمال ہو تا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -