نوشہرہ،گیس دھماکہ میں زخمی خاتون چل بسی 

نوشہرہ،گیس دھماکہ میں زخمی خاتون چل بسی 

  

 نوشہرہ(بیورورپورٹ)رسالپور میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ہو گئی۔  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  رسالپور کے علاقے ڈھیری کورونہ میں گیس لیکج دھماکے میں شدید زخمی ہونے والی مستری عرفان کی اہلیہ مسما حمیدہ بی بی پشاور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہوگئی یاد رہے گزشتہ روز رسالپور ڈھیری کورونہ میں گیس لیکج سے زور دھماکہ ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے کمرے کی چھت گر کر اس میں ماں اوراس کی دو سالہ بیٹی حورین شدید زخمی ہوگئی تھیں جو تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پشاور ہسپتال منتقل کر دئیے گئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -